کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اندرونِ ملک اور اندرونِ صوبہ تمام ٹرین آپریشن آج کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان میل سمیت متعدد ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ زاہدان سیکشن پر بھی ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حالات کا جائزہ لینے کے بعد ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل ریلوے حکام سے تازہ صورتحال معلوم کریں۔
سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

