Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای
    اہم خبریں جون 26, 2025

    اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای

    Facebook Twitter Email
    America joined the war to prevent Israel from being completely destroyed, Supreme Leader Khamenei says
    امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا،آیت اللہ خامنہ ای
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، امریکہ کو لگا تھا کہ وہ جنگ میں شامل نہیں ہوگا تو اسرائیل نیست و نابود ہو جاتا ۔

    تہران: قوم سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ سے فتح پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

    خامنہ ای نے کہا کہ میری جانب سے ہمارے عزیز ایران کی امریکہ کے ظالم نظام پر فتح پر مبارک ہو، ہم پر دوبارہ جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا، اس نے حملہ کیا اور خطے میں امریکہ کے ایک اہم اڈے، العدید ایئر بیس کو نقصان پہنچایا ۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے براہِ راست جنگ میں اس لیے شرکت کی، کیوں کہ اُسے محسوس ہوا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو صہیونی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جاتا، اس نے اس نظام کو بچانے کی کوشش میں جنگ میں قدم رکھا، لیکن کچھ حاصل نہ کر سکا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی قوم سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تو ہم نے واضح کہا کہ سرنڈر کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، بلکہ ہم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ ایک اہم بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ کو خطے میں امریکہ کے اہم مراکز تک رسائی حاصل ہے، اور وہ جب چاہے کارروائی کر سکتا ہے، ایسی کارروائی آئندہ بھی دہرائی جا سکتی ہے، اگر کوئی جارحیت ہوئی تو دشمن کو یقیناً بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآو سچ بولیں،پولیس،سیکیورٹی ادارے اور واپڈا؟
    Next Article قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26۔2025کے وفاقی بجٹ کی منظوری ديدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.