امریکہ محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے اور ان کی برطرفی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے اور اس سلسلے میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نے کوئی کردار ادا کیا یا ان کا کوئی ہاتھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔ ایسے میں امریکہ کو کسی بھِی معاملہ میں ملوث قرار دینا غلط ہے۔