پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر نیوز پشاور سے ھفتہ وار شو ( Nawa kool open mic) نشر کیا جاتا ھے جسکے میزبان آمین مشال ہیں مزکورہ شو میں پشاور کی مختلف سرکاری اور نجی یونیورسٹوں کے طلباوطالبات کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ھے جنکو میزبان اپنے کیرئیر کے متعلق اظہار خیال کا پورا موقع دیتا ھے ان نوجوان خواتین و حضرات میں وہ بھی شامل ھوتے ہیں جو زیرتعلیم اور فارغ التحصیل ھوتے ہیں میزبان آمین مشال تمام شرکا سے Cross questions بھی کرتے ہیں بحث مباحثہ بھی اس شو کا حصہ ھے یہانپر یہ بتانا لازمی ھے کہ نوئ کول کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں ملی وقومی زمہ داریوں اور انکی عملی زندگی میں انکی زمہ داریوں کی اھمیت کا احساس پیدا کرنا ھے عصر حاضر کے تقاضوں اور روشن خیالی کا اصل مطلب اور بنیادی تصور کیا ھے جس برق رفتاری سے عالمی سطح پہ زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلیاں رونما ھورھی ہیں اور مسقبل قریب میں نوجوان نسل کو اسکے ھم آہنگ کیسے چلنا ھوگا یہ سب توجہ طلب امور خیبر نیوز کے ( Nawa kool open mic کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں یہ منفرد شیر حاصل شو بشمول پشاور خیبرپختونخواہ بھر کے نجی اور حکومتی تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات کا اولین انتخاب بن گیا ھے۔۔۔۔
نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

