Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی
    • میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص
    • پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ
    • ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی
    • پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت
    • پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
    • پاکستان میں موبائل کمپنیوں کا خاموش گٹھ جوڑ ،ناقص سروس اور مہنگے پیکجز سے اربوں کی کمائی
    • 5اگست کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور صوبائی حکام کا اہم اجلاس
    اہم خبریں

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور صوبائی حکام کا اہم اجلاس

    اپریل 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    An important meeting of federal ministers and provincial officials chaired by the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa
    اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ،وزیر آبی وسائل، وفاقی سیکرٹریز،صوبائی اراکین کابینہ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کی شرکت ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر آبی وسائل کے علاوہ متعلقہ وفاقی سیکرٹریز کی شرکت، صوبائی اراکین کابینہ، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات، نئے این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

    متعلقہ صوبائی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو مذکورہ معاملات پر بریفنگ دی گئی ،وفاقی حکام کا ان معاملات پر صوبائی حکومت کے موقف سے اصولی اتفاق ہو گیا ۔

    صوبائی حکام کے مطابق ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وفاقی سطح پر کوششیں کرنے کی یقین دہانی، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے 1900 ارب روپے کے بقایاجات ہیں ۔

    اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پن بجلی کے منافع کی ادائیگیوں کے عبوری طریقہ کار کے تحت بھی وفاق کے ذمے 77 ارب روپے واجب الادا ہیں ۔

    صوبائی حکام کے مطابق ان ادائیگیوں کے طریقہ کار کے لئے اوٹ آف دی باکس کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے،آوٹ آف دی باکس کمیٹی کی سفارشات کی حتمی فیصلے کے لئے جلد سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کی جائیں ۔

    حکام کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اس سلسلے میں وزیر اعظم کو مراسلہ بھی ارسال کرچکے ہیں، سابقہ قبائلی علاقوں کا صوبے کے ساتھ انتظامی انضمام تو ہوگیا لیکن مالی انضمام ابھی تک نہیں ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام سے صوبے کی آبادی مجموعی ملکی آبادی کے 14.7 فیصد سے بڑھ کر 17.7 فیصد ہوگئی، آبادی کے تناسب سے این ایف سی میں صوبے کا حصہ 14.2 فیصد سے بڑھ کر 19.46 بنتا ہے ۔

    صوبائی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس حساب سے صوبے کو این ایف سی میں سالانہ 350 ارب روپے ملنے ہیں، اس سلسلے وفاقی حکومت جلد سے جلد موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ضم اضلاع کے اخراجات جاریہ بھی وفاقی حکومت کے ذمے ہیں، رواں مالی سال کے لئے ضم اضلاع کے اخراجات جاریہ کا حجم 127 ارب روپے ہے، اس کے مقابلے میں وفاقی حکومت نے صرف 66 ارب روپے مختص کئے ہیں ۔

    حکام کے مطابق باقی خسارہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے پوری کر رہی ہے، وفاقی حکومت اس بجٹ کو بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کرے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی آبادی کاری کے لئے وفاق نے مزید 66 ارب روپے دینے ہیں، ضم اضلاع کے دس سالہ تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لئے وفاق نے سالانہ 100 ارب فراہم کرنے تھے ۔

    صوبائی حکومت کے مطابق اس مد میں وفاق نے اب تک 600 ارب روپے کے مقابلے صرف 122 ارب روپے فراہم کئے ہیں، وفاق کی طرف سے اے آئی پی پروگرام کے لئے کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی اقدام ہے ۔

    صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے یقین دہائی کرائی کہ ضم اضلاع کے فنڈز کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پن بجلی کے منافع، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق ہمارے سارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں،ہم نہ کوئی غیر قانونی مطالبہ کر رہے ہیں نہ ہی کچھ اضافی مانگ رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ان معاملات سے متعلق وفاقی حکومت آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرے، ضم اضلاع کے مخصوص حالات وفاق کے خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں ۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں بد امنی کے خاتمے اور لوگوں کو اعتماد دینے کے لئے وہاں پر سماجی اور معاشی شعبوں میں تیز رفتار ترقی ضروری ہے، وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لئے وفاقی حکومت جلد اجلاس بلائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیدی
    Next Article لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025

    پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت

    اگست 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.