خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے کیسز تھم نہ سکے ، صوبے میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہو گئی، ضلع ٹانک میں 13 ماہ کی بچی مہلک وائرس کا شکار ہوگئی ۔
تفصٰلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی، ضلع ٹانک کی یونین کونسل تتہ میں 13 ماہ کی ایک بچی مہلک وائرس کا شکار ہوئی ہے ۔
بچی کے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو موصول ہوئے تھے، 2024 میں ضلع ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے، 2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق سال 2024 کے دوران پاکستان میں پولیو وائرس کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ سال جمع کیے گئے متعدد نمونوں کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں، جس کے بعد اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔