Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
    • سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
    • وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
    • جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن
    • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا
    • ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،پاک فوج آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری
    • آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں

    شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Another infiltration attempt in North Waziristan foiled, 30 terrorists killed
    افواج پاکستان نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email
    سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام 30 دہشت گردوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی اس بروقت کارروائی نے ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کا دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں ۔

    اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے ’’غیر ملکی پراکسیز‘‘کے استعمال سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔

    پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی واقعات کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ’’سازش اور معاونت‘‘ کا ذمہ دار قرار، ضمانت مسترد
    Next Article عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025

    جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن

    اگست 14, 2025

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا

    اگست 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.