صوبہ بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم ایران سے داخل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے آنے کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت جمعہ کو 13 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اس سسٹم کے تحت کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ، موسی خیل ، ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند ایک مقامات پر تیز آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان طاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان میں بارش کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے حکام کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔