پولیس کے مطابق دیر بالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔
پولیس نے کہا ہے کہ دیر بالا ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی ۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے، لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔