اسلام آباد: نيپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے ۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے ۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی ۔
حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔