Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سلہٹ ٹیسٹ میں کامیابی کی تمام امیدیں محمد رضوان سے وابستہ ہو گئیں
    • شمالی وزیرستان: شیوہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم
    • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان پیٹرولیم، جیوسائنسز اور معدنی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک استحکام پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد
    • اعلان کے باوجود ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
    • شینو مینو شو عید اسپیشل کی ریکارڈنگ 20 مئی کو، داخلہ مفت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک افواج کا آپریشن ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان
    اہم خبریں

    پاک افواج کا آپریشن ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان

    مئی 12, 2025Updated:مئی 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Armed Forces announce successful completion of Operation Bunyan Um Marsoos
    مسلح افواج نے بھارت کے خلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا ہے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کی جانب سے جاری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو’’معرکہ حق‘‘ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن "بُنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے نے کہا ہے کہ بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں "معرکہ حق” آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے ،پاکستان نے ان مظالم کا بدلہ لینے اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور الحمدُ للہ پاک فوج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے دکھایا، جس پر ہم ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ظلم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توفیق دی۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق  اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم دیا ہے کہ ظلم کا بدلہ لیا جائے،اور ہم اسی عاجزی کے ساتھ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، ہم اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔

    آئی ایس پی آر نے جنگ میں حصہ لینے والے سپائیوں، افسران، پائلٹس، ملاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جرأت، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانی کی وجہ سے میدان جنگ میں کامیابی ممکن ہوئی ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کی ثابت قدمی، دعاؤں اور اخلاقی حمایت نے مسلح افواج کو حوصلہ کیا جبکہ  نوجوان نسل نے سائبر اور انفارمیشن وارفیئر میں پہلی صف کے سپاہی بن کر اپنا کردار ادا کیا ۔

    آئی ایس پی آر نے جنگ کے دوران بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار بن کر کھڑے ہونے پر ملکی میڈیا کا شکریہ ادا کیا جبکہ دفترِ خارجہ اور سفارتی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس دورانیے میں پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر جس وضاحت، بصیرت اور اعتماد سے پیش کیا ۔

    ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس آپریشن کو مؤثر بنایا جبکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں  جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ  وزیرِ اعظم  اور ان کی کابینہ کا، جنہوں نے اہم فیصلے لے کر قوم کو بحران سے نکالا ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دیا گیا ردعمل مشترکہ عسکری ہم آہنگی، جدید جنگی شعور، نیٹ ورک بیسڈ وارفیئر اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی اعلیٰ مثال تھا۔ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مکمل ہم آہنگی سے 26 سے زائد دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سرسا، بھُج، نالیا، آدمپور، بٹھنڈا، پٹھان کوٹ، سرینگر، ادھم پور، جموں میں فضائی اور عسکرے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ 10 بریگیڈ، 80 بریگیڈ، راجوری، نوشہرہ کے ہیڈکوارٹرز تباہ کیے گئے جبکہ دہشت گردی پھیلانے کیلیے راجوری اور نوشہرہ میں قائم کیے گئے بھارتی اڈے و تربیتی مراکز بھی تباہ کیے ۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل او سی پر دشمن کی پوسٹیں اور توپ خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، حتیٰ کہ انہوں نے سفید جھنڈے بلند کیے اور جنگ بندی کی اپیل کی ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے مسلح ڈرونز سے بھارت کے بڑے شہروں بشمول نئی دہلی تک پیغام پہنچایا کہ ہم بھی اُن سے زیادہ ڈرونز کی بھرپور طاقت رکھتے ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سائبر محاذ پر بھی اہم بھارتی عسکری نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے کو وقتی طور پر مفلوج کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستان نے صرف مخصوص اور محدود نوعیت کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،  تمام حملے صرف اُن ٹھکانوں پر کیے گئے جو براہِ راست دہشت گردی یا معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث تھے ۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی سرحد پر آپریشن کے دوران بھی پاکستان کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا کامیاب انسداد بیک وقت مغربی محاذ پر جاری رہا۔  "معرکۂ حق” قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، جس نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع یقینی بنایا ۔

    ترجمان پاک فوج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کوئی بھی اس غلط فہمی نہ ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کو چلینج کرے گا، اگر ایسا ہوا تو ہمارا جواب ہمہ گیر اور فیصلہ کن ہو گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف کا ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان
    Next Article آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان: شیوہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

    مئی 19, 2026

    وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم

    مئی 19, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    مئی 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سلہٹ ٹیسٹ میں کامیابی کی تمام امیدیں محمد رضوان سے وابستہ ہو گئیں

    مئی 19, 2026

    شمالی وزیرستان: شیوہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

    مئی 19, 2026

    وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم

    مئی 19, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    مئی 19, 2026

    پاکستان اور جاپان کے درمیان پیٹرولیم، جیوسائنسز اور معدنی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    مئی 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.