پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مغویوں کی رہائی میں مقامی قبائلی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کو ان کے بھائیوں سمیت 28 اگست کی شام پاک فوج کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اپنے والد کی تدفین کے بعد بھائیوں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی ایک مسجد میں تعزیت کرنے والوں کے ساتھ موجود تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی جانب سے درج مقدمہ کے مطابق بدھ کو ’مسجد میں جب سب لوگ فاتحہ خوانی کے لیے بیٹھے تھے تو اس وقت مسلح افراد مسجد کے اندر داخل ہوئے اور آواز لگائی کہ بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔
ایف آئی آر کے مطابق اس کے بعد کرنل خالد امیر، آصف امیر، فہد امیر اور ان کے ایک رشتہ دار ابرار کو اسلحے کی نوک پر مسجد کے باہر لے جایا گیا تھا۔
اس واقعے پر کالعدم ٹی ٹی پی کے گنڈہ پور گروپ کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی ہو چکا ہے۔