ایشیا کپ 2025 ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، قومی ٹیم کے 128 رنز کا ہدف بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15.5 اوور میں باآسانی پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صاحبزادہ فرحان نے 40 اور شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ 33 رنز بنائے ۔
صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، محمد حارث 3 ،فخر زمان 17، کپتان سلمان آغا 3، حسن نواز 5 ، فہیم اشرف 11، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، جسپرٹ بھومرا اور ایکسر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان کے 128 رنز کا ہدف بھارت نے 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ، کپتان سوریا کمار 47، ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں ۔