ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کرکے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، بنگلہ دیش نے 144 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے ۔
ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذیشان علی 30، کپتان یاصم مرتضیٰ 28، بابر حیات 14، اعزاز خان 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
بنگلہ دیش نے 144رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں پورا کرکت کامیابی سمیٹی، کپتان لٹن داس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
ہانگ کانگ کی جانب سے عتیق اقبال نے 2 اور آیوش شکلا نے 1 وکٹ اپنے نام کی ، شاندار بیٹنگ پر بنگلہ دیش کے کپتان لیتن داس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔