بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان نے ابھی تک ردعمل نہیں دیا، جوابی حملہ بھی نہیں کیا لیکن پھر بھی بھارت میں خوف کی فضا بن گئی ہے اور 45 سے زائد ایئرپورٹس کو بند کردیا گیا ہے ۔
پاکستانی مسلح افواج کے حملے کے پیش نظر بھارتی ریاستوں راجستھان اور پنجاب میں 300 کلومیٹر طویل بلیک آؤٹ کیا گیا ہے اور ان ریاستوں کے لوگ عجیب خوف میں مبتلا ہیں ۔
بھارتی حکومت کی فاش غلطیوں اور بار بار پاکستان پر پہلگام حملے کے الزامات اور پھر حملوں کے بعد پاکستانی افواج کے حملوں کے خوف کے باعث راشن کی خریداری میں ہڑبونگ، عوام خوفزدہ ہو کر ررہ گئے ۔
بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ دنیا پر واضح ہو چکا ہے جس کے اثرات سے آئی پی ایل بھی بچ نہ سکا ، ای پی ایل کے ملک گیر میچز خطرے میں پڑ گئے،آئی پی ایل فرانچائز پر کروڑوں روپے ڈوبنے کا خطرہ بھی منڈلانے لگا، میچز دوسری جگہوں پر منتقل ہونے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جانے لگا ہے ۔
مودی سرکار کی فاش غلطیوں کے بعد پاکستانی افواج کے حملے کے خوف کے باعث بھارت میں ایٹمی جنگ کا خوف بڑھ گیا ہے ۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے بدلہ لینے اور بھارتی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینے کے بیان نے بھارت بھر کی نیندیں حرام کردیں جس کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی موک ڈرلز شروع ہوگیا ۔
ایسے میں مودی کی جیت کا دعویٰ بلیک آؤٹ سے متضاد، دہلی، جے پور، امرتسر میں راشن کا بحران الگ سے سر اٹھانے لگا ۔
بھارت کے تمام کرکٹ سٹیڈیمز کی سیکیورٹی سخت، آئی پی ایل غیر یقینی صورتحال کا شکار، بھارت کا انفراسٹرکچر بلیک آؤٹ سے ننگا ہو گیا ۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سیاسی رہنماوں کے بیان ات سے مودی حکومت کا جعلی بیانیہ بکھرنے لگا ۔
بھارت بھر میں شہری علاقوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم فعال ، جیت کی خوشی نہیں، خوف کی گھڑی ہے ، زلزلہ آنے سے قبل ہی بھارت لرز رہا ہے ۔