Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چيمپيئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کردی
    کھیل فروری 22, 2025

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چيمپيئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کردی

    Facebook Twitter Email
    Australia created history in the Champions Trophy by defeating England by 5 wickets
    انگلینڈ کے 352 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 352 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کرکے چمیپیئنز ٹرافی کے میچز میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا ۔

    آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 گیندوں میں 120 رنز ناٹ آؤٹ سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ،ایلکس کیرے 69، میتھیو شارٹ 63، مارنس لبوشین 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد، لیام لونگسٹن، مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور برائڈن کارس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے ، جس میں بین ڈکٹ 165 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جو روٹ 68، کپتان جوس بٹلر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارہوس نے 3 جبکہ ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے 2، 2 اور گلین میکسویل نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

    انگلینڈکو شکست دے کر آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 350 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

    اس کے علاوہ  انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنا دیا، لاہور میں کھیلےگئے میچ میں  دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 707 رنز سکور کیے ۔

    چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں انگلینڈ 350 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بنی جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 350 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ
    Next Article عوام ایک سال میں خیبرپختونخوا حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں، پرویز خٹک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 11, 2026

    پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار فتح، سیریز میں ایک صفر کی برتری

    اکتوبر 9, 2026

    پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    اکتوبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.