Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے
    • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
    • آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
    • خیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے
    • بلوچستان کے 2 اضلاع میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک
    • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
    اہم خبریں

    آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

    اکتوبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Azad Kashmir's Public Action Committee invited to talks
    عوامی ایکشن کمیٹی مذاکراتی عمل کوبحال کرے، جہاں سےمذاکراتی عمل ٹوٹا وہاں سےشروع کرتے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے  عوامی ایکنش کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں تنازعات کا حل صرف مذاکرات ہیں، اشتعال دلانا سب سے آسان کام ہے ،پاکستان میں مہاجرین کی قانون ساز اسمبلی کی نشستیں ختم کرنے کیلئے ترمیم درکار ہے ۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ راولا کوٹ میں پولیس کے3جوان شہید،100سےزائد زخمی ہیں جب کہ شہریوں کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات بھی آرہی ہے، قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرشدید دکھ اور افسوس ہے ۔

    چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی مذاکراتی عمل کوبحال کرے، جہاں سےمذاکراتی عمل ٹوٹا وہاں سےشروع کرتے ہیں، حکومت فراخدلی سےمذاکرات کے لیے تیار ہے ۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مظفرآباد،راولاکوٹ،کوٹلی میں جہاں آپ چاہیں مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کوبحال اورلانگ مارچ کوروک دیں،یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جوڈائیلاگ کےذریعےحل نہ ہو،ڈائیلاگ کےذریعےراستہ نکالا جاسکتا ہے ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہےکہ تشدد کا راستہ قبول نہیں، آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی جہاں چاہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔

    وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے29ستمبر کو پُرامن احتجاج کی کال دی تھی، پُرامن احتجاج کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا گیا ۔

    اُنہوں نے کہا وزیراعظم نے میری ڈیوٹی لگائی کے مذاکرات کریں ،مسائل کے حل کےلیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی تھی ، ہم نے شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر آباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ 12 گھنٹے مذاکرات کیے ۔

    وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات تقسیم کرلیے ہیں، بجلی کے حوالے سے کچھ ایشو تھے وہ بھی ہم نے مانے، کمیٹی میں طے پایا کہ دو مطالبات کو بعد میں حل کیا جائے گا، ہماری طرف سے کوئی ضد یا انا کا مسئلہ نہیں ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے
    Next Article اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
    webdesk

    Related Posts

    کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے

    اکتوبر 2, 2025

    سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 2, 2025

    اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    اکتوبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے

    اکتوبر 2, 2025

    سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 2, 2025

    اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    اکتوبر 2, 2025

    آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

    اکتوبر 1, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے

    اکتوبر 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.