Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ ”پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون“ سے نواز دیا
    • اسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب جاری
    • باجوڑ سالارزئی قوم کا جرگہ، ریاست اور ریاستی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ
    • نوشہرہ:مقامی گینگز کی آپسی دشمنی کا شاخسانہ،رسالپور مردان روڈ پر دیسی ساختہ بم دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا
    • قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظور
    • باجوڑ: تحصیل ماموند میں ’’آپریشن سربکف‘‘ تیسرے روز بھی جاری، بعض علاقوں میں کرفیو میں نرمی، کئی روڈ او بازار بھی کھل گئے
    • فردوس جمال کا انکشاف: 36 گھنٹے جاگ کر کام کیا، 200 روپے معاوضے سے آغاز کیا
    • لوئردیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےسرکاری سکول ٹیچر اور بیٹی قتل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ ”پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون“ سے نواز دیا
    اہم خبریں

    آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ ”پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون“ سے نواز دیا

    اگست 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Azerbaijan awards Field Marshal Asim Munir with the highest military award "Patriotic War Medal for Services to Military Cooperation"
    آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نواز دیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بيان کے مطابق آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا ۔

    انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا، معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کا معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔

    کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘ عطا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب جاری

    اگست 13, 2025

    باجوڑ سالارزئی قوم کا جرگہ، ریاست اور ریاستی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    اگست 13, 2025

    نوشہرہ:مقامی گینگز کی آپسی دشمنی کا شاخسانہ،رسالپور مردان روڈ پر دیسی ساختہ بم دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

    اگست 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ ”پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون“ سے نواز دیا

    اگست 13, 2025

    اسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے مرکزی تقریب جاری

    اگست 13, 2025

    باجوڑ سالارزئی قوم کا جرگہ، ریاست اور ریاستی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    اگست 13, 2025

    نوشہرہ:مقامی گینگز کی آپسی دشمنی کا شاخسانہ،رسالپور مردان روڈ پر دیسی ساختہ بم دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

    اگست 13, 2025

    قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظور

    اگست 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.