Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ پر غیر اصولی تعیناتی
    خیبرپختونخوا اگست 13, 2025

    ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ پر غیر اصولی تعیناتی

    Facebook Twitter Email
    Unprincipled appointment to the post of Director Administration in Rescue 1122 Khyber Pakhtunkhwa
    جہاں ایک گریڈ 19 کے سینئر اور قابل افسر موجود ہیں، ایک گریڈ 18 کے PMS افسر کو تعینات کر دیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) خیبر پختونخوا میں  ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ پر غیر اصولی تعیناتی ہوئی ہے ۔

    پشاور: ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ایک ایسا ادارہ ہے جو عوامی خدمت، فوری ریسپانس، اور جدید ایمرجنسی مینجمنٹ کے حوالے سے صوبے کا فخر سمجھا جاتا ہے، اس ادارے کی کامیابی میں وہ افسران بنیادی کردار ادا کرتے ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتظامی قابلیت اور قربانی کے جذبے سے ادارے کو ہر میدان میں سرخرو کرتے ہیں ۔

    انہی میں ایک نمایاں نام مسٹر حسن داد خان (گریڈ 19) کا ہے، جو نہ صرف اس وقت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریاں بطریقِ احسن انجام دے رہے ہیں بلکہ ادارے کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

    حسن داد خان ایک نہایت تجربہ کار، دیانت دار، وژنری اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے حامل آفیسر ہیں، آپ نے اپنے کیریئر کے دوران مشکل سے مشکل حالات میں بھی ادارے کی قیادت کی اور فیلڈ آپریشنز میں اپنی موجودگی سے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں، بڑے پیمانے پر آپریشنز، یا ایڈمنسٹریٹو ریفارمز ، آپ نے ہر مقام پر اپنی قائدانہ صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے،  آپ کی انتھک محنت، شفاف طرزِ عمل، اور فیصلوں میں میرٹ کو ترجیح دینا آپ کو ادارے کے لیے ایک مثال بناتا ہے ۔

    اس سب کے باوجود، نہایت افسوس اور حیرت کا مقام ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی اسی پوسٹ پر جہاں ایک گریڈ 19 کے سینئر اور قابل افسر موجود ہیں، ایک گریڈ 18 کے PMS افسر کو تعینات کر دیا گیا ۔

    یہ اقدام نہ صرف سروس رولز اور سینئرٹی کے اصولوں کے منافی ہے بلکہ Khyber Pakhtunkhwa Civil Servants (Appointment, Promotion & Transfer) Rules, 1989 کی شق Rule 6(2) کے برخلاف بھی ہے، جو واضح طور پر کہتی ہے کہ کسی بھی اعلیٰ گریڈ کے مستند افسر کی موجودگی میں کم گریڈ کے افسر کو اسی پوسٹ پر تعینات کرنا principle of seniority-cum-fitness کے خلاف تصور کیا جاتا ہے ۔

    مزید برآں، Establishment Division’s Office Memorandum No. 1/1/2019-E-6 میں بھی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے تمام فیصلے میرٹ، سینئرٹی اور تجربے کی بنیاد پر ہوں تاکہ ادارے کی کارکردگی اور افسران کا مورال متاثر نہ ہو، اس تعیناتی سے نہ صرف میرٹ اور ادارہ جاتی روایات مجروح ہوئی ہیں بلکہ ایک ایسے افسر کی حوصلہ شکنی بھی ہوئی ہے جس کی خدمات اور قربانیاں ادارے کی کامیابی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

    یہ حقیقت فراموش نہیں کی جا سکتی کہ حسن داد خان جیسے افسران ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور تجربہ اس عہدے کے لیے نہ صرف موزوں بلکہ ضروری ہیں، ان کی جگہ کم گریڈ کے افسر کی تعیناتی سے ادارے کی ساکھ، انتظامی کارکردگی اور فیصلہ سازی کے معیار پر منفی اثر پڑنے کا قوی خدشہ ہے ۔

    اس غیر اصولی تعیناتی کے فیصلے کا فوری جائزہ لے کر اسے قواعد و ضوابط کے مطابق درست کیا جائے، تاکہ ادارے میں میرٹ، انصاف، اور پیشہ ورانہ اقدار کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور حسن داد خان جیسے قابل افسران اپنی خدمات اسی عہدے پر جاری رکھ سکیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآذربائیجان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ ”پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون“ سے نواز دیا
    Next Article افغان رہنماؤں کا جبری واپسی کے فیصلے پر احتجاج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.