Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
    • کرک: گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی عدم سہولیات،طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور
    • 9 مئی حملوں کیس میں 2023 سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار
    • نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان نے 100 ٹن امداد روانہ کردی
    • خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 21 دہشتگرد ہلاک
    • ویمن ٹی 20 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
    • بلوچستان میں امن و خوشحالی ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقوی کا دوٹوک اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قلعہ سیف اللہ اور پشین میں دھماکے، 29 افراد جاں بحق
    اہم خبریں فروری 7, 2024

    قلعہ سیف اللہ اور پشین میں دھماکے، 29 افراد جاں بحق

    Facebook Twitter Email
    Balochistn Blasts
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے دو اضلاع قلعہ سیف اللہ اور پشین میں دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پشین دھماکہ

    پہلا دھماکہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور سابق وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 17  افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خانوزئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی کہ دھماکے کے بعد 17افراد کی لاشیں اور 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کے وقت اسفند یار کاکڑ دفتر میں موجود نہیں تھے، دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی اس علاقے میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اسفند یار خٹک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے تاہم اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان ک اکہنا ہے کہ  ان کے دفتر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ خانوزئی میں افسوسناک واقعہ ہوا، یہ خودکش دھماکا نہیں تھا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دھماکا کوشش ہےکہ بلوچستان میں الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کیاجائے لیکن یہ ایک ناکام کوشش ہے، کل الیکشن ہونگے اور پرامن ہونگے، عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

    قلعہ سیف اللہ دھماکہ

    بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکہ جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دھما کے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔ قلعہ سیف اللہ کے حلقے این اے 251 سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا عبدالواسع امیدوار ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا نوٹس

    علاوہ ازیں دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ضلع پشین میں دھماکا صوبائی حلقے پی بی 4 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب ہوا جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان میں سابق ایم پی اے نصیراللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا
    Next Article ٹانک:انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ عام انتخابات کیلئے شروع
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

    ستمبر 6, 2026

    کرک: گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی عدم سہولیات،طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور

    ستمبر 6, 2026

    9 مئی حملوں کیس میں 2023 سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار

    ستمبر 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

    ستمبر 6, 2026

    کرک: گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی عدم سہولیات،طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور

    ستمبر 6, 2026

    9 مئی حملوں کیس میں 2023 سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار

    ستمبر 6, 2026

    نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان نے 100 ٹن امداد روانہ کردی

    ستمبر 6, 2026

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 21 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.