بلوچستان میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ جیلوں میں پابند سلاسل قیدی بھی ڈال سکیں گے
صوبے کی تمام بارہ جیلوں اور جوڈیشنل لاک آپ کے انچارج کو آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کو پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دینے کیلئے سہولت دینے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ 22جنوری مقرر کی ہے.
شجاع الدین کاسی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے بتایا کہ صوبے کے تمام جیل سپرٹینڈنٹس اور جوڈیشنل لاک آپ کے انچارج کو مراسلہ لکھا گیا ہے.جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ میں قید قیدی آٹھ فروری کے عام انتخابات میں اگر اپنا ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے علاقے کے ریٹرنگ افیسرز کو 22جنوری تک ایک فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں،ریٹرنگ آفیسر قیدی کو درخواست ملنے کے بعد بیلٹ پیپر مہیا کریں گے،اپنے پسندید ہ امیدوار کو ووٹ دیکرقیدی بذریعہ ڈاک ریٹرنگ افیسر کوواپس بھجوائیں گے ،حتمی گنتی میں ان ووٹ کو شامل کیا جائے گا ، بلوچستان میں تین ہزار سے زائد قیدی بارہ جیلوں اور 17جوڈیشنل لاک اپ میں پابند سلال ہیں