Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے
    • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
    • آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
    • خیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے
    • بلوچستان کے 2 اضلاع میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک
    • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ، ایڈیشنل ڈی سی شہید
    اہم خبریں

    بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ، ایڈیشنل ڈی سی شہید

    مئی 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Balochistan: Terrorists from Fitnatul Hindustan attack residences of government officials, Additional DC martyred
    اے ڈی سی ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملے کر دیے، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے، دہشت گردوں نے افسران کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بینک لوٹ لیا ۔

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع سوراب میں سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ کرکے انہیں نذر آتش کردیا ۔

    ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب ہدایت بلیدی کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا، ان کے گھر میں خواتین اور بچے موجود تھے، اے ڈی سی ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

    ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ دہشت گردوں نے بازار میں بینک بھی لوٹ لیا ۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی پراکسیز نے دشمن کی ایما پر کارروائی کی اور سوراب میں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ۔

    شاہد رند کا کہنا تھا کہ سوراب میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا ، ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع سوارب میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ۔

    انہوں نے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کے لیے صبر کی دعا کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، وکیل تحريک انصاف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے

    اکتوبر 2, 2025

    سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 2, 2025

    اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    اکتوبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے

    اکتوبر 2, 2025

    سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 2, 2025

    اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج

    اکتوبر 2, 2025

    آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

    اکتوبر 1, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے

    اکتوبر 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.