Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    اہم خبریں مئی 30, 2025

    دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    Facebook Twitter Email
    The nation's war against terrorism will be taken to its logical conclusion, says Field Marshal Asim Munir
    پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کالج کے طلبہ، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرکے ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ قومی قیادت میں پاکستانی عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن گئے ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’معرکہ حق‘ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    انہوں نے عالمی اور علاقائی ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازع پر روشنی ڈالی، انہوں نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال فوجی جارحیت کے استعمال کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو خطرناک قرار دیا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تنازع کشمیر کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، اور بھارت کی طرف سے غیر قانونی آبی دہشت گردی کے خلاف خبردار کیا ۔

    فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی ۔

    فیلڈ مارشل نے طلبا، افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کریں، انہوں نے اختراعی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کو مستقبل کے فوجی لیڈروں کو تیار کرنے کے لیے سراہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلادیش کو ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
    Next Article بلوچستان: فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ، ایڈیشنل ڈی سی شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.