بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔
بھارت کی پہلی اننگز کے سکور کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 402 رنز بناکر 316 رنز کی برتری حاصل کرکے اپنی پوزیشن مضبوط بنالی ۔
بھارتی کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 462 رنز بنائے اور یوں نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا ۔
نیوزی لینڈ نے میچ کے آخری روز مقررہ ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر آسانی کے ساتھ پورا کیا اور کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل کرلی ۔
پہلی اننگز میں 134 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 39 رنز بنانے پر بھارتی نژاد نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن رویندرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر کو اور سیریز کا آخری اور تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نامبر کو کھیلا جائے گا ۔