Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا
    • بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم
    • میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
    • بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف
    • ٹیکنالوجی کی نئی جنگ،پاکستان اور چین نے دنیا کو چونکا دیا
    • خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
    • آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی جوہری طاقت کا عالمی اعتراف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی،بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم
    اہم خبریں

    عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی،بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم

    اگست 5, 2024Updated:اگست 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina Wajid has resigned
    Share
    Facebook Twitter Email

    بنگلہ دیش میں طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

    وزیراعظم حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزمان نے ہنگامی خطاب کیا اور بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ایک مخلوط حکومت چلائے گی اور اس سلسلے میں بہت جلد صدر سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

    بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا کہنا  تھا کہ مظاہرین پرامن رہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کئے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

    آرمی چیف وقار الزمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں فی الحال ایمرجنسی کی ضرورت نہیں  اور بہت جلد حالات معمول پر آجائیں گے ۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور ان کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچانے کی خبریں سامنے آئی تھیں  ۔تاہم بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کو بھارت میں پناہ نہیں دی گئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو آج تقریر  تیا رکرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا ۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بنگلہ دیشی وزیراعظم نے گزشتہ  روز سڑکوں پر موجود لاکھوں طلبا کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے انہیں کچلنے کا حکم دیا تھا ۔

    دوسری جانب ہزاروں مظاہرین شیخ حسینہ واجد کی رہائش میں داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار بھی کی ۔

    بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔

    پولیس اور مظاہرین کے درمیان تازہ جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں پولیس نے آنسو گیس اور دیگر ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

     

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنے کا اعلان
    Next Article پاک فوج کا9 مئی کے واقعات پر مؤقف واضح، کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025

    میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 22, 2025

    سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    مئی 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025

    میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 22, 2025

    سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    مئی 22, 2025

    بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.