Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کو انتہا پسند قرار دے دیا
    فیچرڈ دسمبر 7, 2024

    بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا حکومت کو انتہا پسند قرار دے دیا

    Facebook Twitter Email
    Bilawal Bhutto Zardari termed Khyber Pakhtunkhwa government as extremist
    یبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی: لیاری کے فٹبال گراؤنڈ میں پنک فٹبال ایونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں صورت حال مخدوش ہے، صوبے کے عوام کی مشکلات دورکرنے کی ضرورت ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے ضرورت ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنےکا واحد اور مؤثرذریعہ ہے، اس وقت ملک میں معاشی اورسیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، موجودہ ملکی حالات میں سیاسی جماعتوں قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد اور مؤثر حل ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کواقدامات کرنے چاہیے تھے، خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے۔ خیبرپختونخواکے عوام کا پیسہ ان کوریلیف فراہم کرنے کے لیے خرچ ہوناچاہیے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی سوچ والےلوگ ہیں جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، ایسی سوچ والےلوگ موجود ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کوتباہ کرنا چاہتے ہیں، میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں میں اور آپ مل کراس ملک کے نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کوآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی مگر وہ نہیں آئے، ہم خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کے حل کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں،امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان
    Next Article انٹرنیٹ کی سست روی، خیبرپختونخوا کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.