دریائے سوات میں 27 جون کو ڈوبنے والے سيالکوٹ کے رہائشی 17 سالہ عبداللہ کی لاش 21 روز بعد غالیگی کے مقام سے مل گئی ہے ۔
سوات: ترجمان ریسکیو کے مطابق لاش سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبداللہ کی ہے، اہل خانہ کی جانب سے شناخت اور تصدیق کے بعد میت سیالکوٹ ڈسکہ روانہ کر دی گئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق نوجوان کی تلاش کے لیے دریائےسوات میں مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا ۔
یاد رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں 17افراد ڈوب گئےتھے، جن میں سے 4 کو بچالیا گیا تھا اور 12 کی لاشیں ملیں تھی جب کہ 17 سالہ عبداللہ کی تلاش گزشتہ 20 روز سے جاری تھی ۔
متاثرہ افراد میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اورایک شخص سوات کارہائشی تھا ۔