Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلع کرم میں بم دھماکہ، پانچ افراد شہید ہو گئے

ضلع کرم کے علاقے تیندو میں بم دھماکہ، نتیجے میں پانچ افراد شہید ہو گئے۔ ایک پرائیویٹ گاڑی کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو ئے ۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد قربانی کا جانور اور عید کے لئے سامان خردینے کےلیے جارہے تھے کہ بم دھماکے کا نشانہ بن گئے۔ 3افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پانچواں شخص پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔

شہید والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے تھا جن میں دوبھائی اور دو بیٹے بھی شامل ہیں ۔ ڈی پی او کرم کے مطابق دھماکے کی  تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.