باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھاکہ ہوا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں، دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ۔
باجوڑ: تحصیل ماموند کے 27 چھوٹے بڑے علاقوں میں ’’ آپریشن سر بکف‘‘ دوسرے روز بھی جاری رہا، جہاں کئی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹرز سے نشانہ بنایا گیا ،ذرائع کے مطابق شیلنگ سے دہشتگردوں کے 4 ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدیق پھاٹک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا ہے ، بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ۔
دوسری جانب تحصیل ماموند بھر میں دوسرے روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری رہا، مقامی انتظامیہ کے مطابق آپریشن سربکف کے دوران اب تک 20 ہزار کے قریب لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں ۔
نقل مکانی کرنے والوں کیلئے سرکاری سکولو او دیگر جگہوں میں عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں ان کو سہولیات بھی دی جار ہی ہیں ۔