Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اکیسویں صدی کی بڑی سفارتکاری۔اعجاز یوسفزئی
    • وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے وفود کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان
    • وزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت
    • سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس
    • وزیراعظم شہبازشریف کا بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم
    • اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم ٹیلیفونک رابطہ
    • مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں ، چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر
    Uncategorized

    رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر

    دسمبر 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (24 دسمبر 2025) رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں حالیہ پیش رفت پر مبنی تیسری بین الاقوامی کانفرنس CAIDS-2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، محققین، اساتذہ، پالیسی سازوں اور صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

    کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد تھے، جبکہ ڈاکٹر نجیب اللہ مروت (ممبر سائنس، ٹیکنالوجی و آئی سی ٹی، پلاننگ کمیشن آف پاکستان) اور ڈاکٹر محمد اسرار (سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا) بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    CAIDS-2025 ایک اہم بین الاقوامی علمی پلیٹ فارم ثابت ہوئی جہاں تحقیق اور اختراعی خیالات پیش کیے گئے۔ کانفرنس کا مشترکہ اہتمام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف لکی مروت، گومل یونیورسٹی، کیوی بنوں (پاکستان) اور ملٹی میڈیا یونیورسٹی (ملائشیا) نے کیا۔ کانفرنس کا مقصد تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومتی شعبوں کے مابین اشتراک کو فروغ دینا تھا۔

    کانفرنس کو پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے تحقیقی منصوبے “Political Pulse” کے تحت مالی و تکنیکی معاونت حاصل رہی، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی معاونت کا عمل جاری ہے۔ منتخب تحقیقی مقالہ جات اضافی peer review کے بعد ملائشیا کی MMU پریس جرنلز میں شائع کیے جائیں گے۔

    کانفرنس ہائبرڈ انداز میں منعقد کی گئی، جس میں آن سائٹ اور آن لائن دونوں طریقوں سے قومی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔

    افتتاحی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی اور اخلاقی اقدار کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہو۔

    ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں ترقی، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور مصنوعی ذہانت میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسی کانفرنسیں نوجوان محققین کی رہنمائی اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگ تحقیق کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

    سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع پر زور دیا۔

    کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کی آٹھ جامعات نے شرکت کی۔ کلیدی مقررین نے تعلیمی ترقی، پائیدار ترقیاتی اہداف اور معاشرتی سطح پر مصنوعی ذہانت کے اثرات پر اظہارِ خیال کیا۔

    کانفرنس کے اختتام پر وائس چانسلرز اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے وائس چانسلر رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا، جس میں جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے جنوبی خیبر پختونخوا خصوصاً خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی مکمل معاونت کا اعلان کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ‘وِنر’ اور بھارت ‘لوزر’ قرار
    Next Article چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منير کا راولپنڈی چرچ کا دورہ، کرسمس تقریبات میں شرکت، کیک بھی کاٹا
    Saifullah
    • Website

    Related Posts

    آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی،کیپٹن (ر) لیاقت علی نئے آئی جی تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    فروری 16, 2026

    شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔

    جنوری 9, 2026

    تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔

    جنوری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اکیسویں صدی کی بڑی سفارتکاری۔اعجاز یوسفزئی

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے وفود کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکہ اور ایران کا 15 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت

    اپریل 7, 2026

    سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

    اپریل 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.