Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    • ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ: آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملاکنڈ ڈویژن میں 50 ارب کی ترقیاتی سکیموں کی منسوخی حکومتی ناکامی ہے، عنایت اللہ خان
    اہم خبریں جون 5, 2026

    ملاکنڈ ڈویژن میں 50 ارب کی ترقیاتی سکیموں کی منسوخی حکومتی ناکامی ہے، عنایت اللہ خان

    Facebook Twitter Email
    Cancellation of Rs50 billion development schemes in Malakand Division is government failure, says Inayatullah Khan
    ملاکنڈ ڈویژن میں 28 ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل طور پر ڈراپ جبکہ 20 ارب روپے کی سکیمیں فریز کر دی گئی ہیں، رہنما جماعت اسلامی
    Share
    Facebook Twitter Email

    سوات (عدنان باچہ ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان نے مجوزہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی سکیموں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں، اے ڈی پی سے 50 ارب روپے کی سکیموں کے اخراج اور بعض منصوبوں کو فریز کیے جانے کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے حکومت کی انتظامی ناکامی قرار دیا ہے ۔

    سوات: جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مینگورہ کے دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 28 ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل طور پر ڈراپ جبکہ 20 ارب روپے کی سکیمیں فریز کر دی گئی ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے ۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سکیموں کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور پہلے سے منظور شدہ پرانی ترقیاتی اسکیموں کو ترجیح دے کر بروقت مکمل کیا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جبکہ سرکاری ملازمین کو 2015کے مطابق تنخواہیں دینے پر تشویش ہے اور اس میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

    انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سروسز سیلز ٹیکس کا نفاذ فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اس بوجھ کے متحمل نہیں ہو سکتے، ساتھ ہی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خام مال پر جنرل سیلز ٹیکس میں 12 فیصد سے 14 فیصد اضافہ مسترد کیا جاتا ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر صنعتی یونٹس کی بندش کا خدشہ ہے ۔

    انہوں نے انکم ٹیکس کے ممکنہ نفاذ پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں اس ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے، صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور مالیاتی معاملات میں بدانتظامی واضح نظر آ رہی ہے ۔

    انہوں نے کراچی سے مشیر خزانہ لانے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ 91 ارکان اسمبلی میں کوئی اہل فرد موجود نہیں تھا جو یہ ذمہ داری سنبھال سکتا، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن عوامی حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ٹیکسوں کا نفاذ جاری رکھا گیا تو تاجربرادری کے ساتھ مل کر بھرپور عوامی تحریک چلائی جائے گی، اس موقع پر جماعت اسلامی مینگورہ سٹی کے امیر محمد امین، اختر علی خانجی، نعیم اللہ، نوید خان اور ڈاکٹر عبیداللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پنجگور میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    Next Article حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026

    ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.