Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
    • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے تفصیلات طلب کرلیں
    اہم خبریں ستمبر 15, 2026

    بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے تفصیلات طلب کرلیں

    Facebook Twitter Email
    Case regarding the transfer of the PTI founder to the hospital: The Federal Constitutional Court has sought details from the Supreme Court and the High Court.
    وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کے متعلق توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواست کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کرلیا ۔

    اسلام آباد: تین قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی کی طرز پر پرائیویٹ ہسپتال میں سہولیات دینے کے معاملہ پر سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی ہائیکورٹ میں اس نوعیت کا کوئی بھی کیس زیر التوا ہو تو اسکا ریکارڈ بھجوایا جائے ۔

    وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کے متعلق توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواست کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

    چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 175 ای کی زیلی شق 5 کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے ۔

    جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کا اطلاق کا امیر اور غریب پر برابر ہونا چاہئے، جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر حکم دیا ۔

    اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے نہیں کرنا چاہئے تھا، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بالکل ایسے ہی ہے ۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئینی تشریح کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس تو فوجداری نوعیت کا ہے، ہمارے پاس کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آیا ہے، سپریم کورٹ کا حکم تو ابھی عبوری ہے ۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اصل سوال تو اختیار سماعت کا ہے، سوال یہ ہے کہ آئینی تشریح اور بنیادی حقوق کا کیس اب کون سن سکتا ہے،بعدازاں وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی ہسپتال منتقلی کیس سے منسلک تمام ریکارڈ اور مقدمات آئینی عدالت سنے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.