Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جون 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت
    • ترک صدر طیب اردوان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت
    • دنیا نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، وزیر دفاع
    • ملک میں پرائمری سکولوں کی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
    اہم خبریں

    اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

    جنوری 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ceasefire agreement between Israel and Hamas
    Share
    Facebook Twitter Email

    دنیا کو غزہ میں جاری خونریز جنگ ختم ہونے کی امید ہونے لگی ہے۔ حالیہ تنازع کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا  معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ معاہدہ امریکہ، قطر، اور مصر کی ثالثی سے ممکن ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے بیان دیا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں لڑائی روکنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے لیکن ابھی تک جنگ بندی کی تجویز کا تحریری جواب نہیں دیا۔

    امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور انہیں جلد رہا کر دیا جائے گا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ دونوں فریق ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور اس معاہدے کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں33 اسرائیلی اور50 فلسطینی قیدی رہا ہونگے اسرائیل غزہ کےنیٹزارم کوریڈور سے فوج کا انخلا کرے گااسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفح بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔

    دوسرا مرحلہ جنگ بندی کے سولہ دن بعد شروع ہوگا مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تیسرے مرحلے  میں غزہ کی تعمیر نو اور انتظامی امور سے متعلق معاملات طے پائیں گے۔

    غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکی، جنگ بندی معاہدے کے بعد نیا دور شروع ہوگا۔ حماس رہنما خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اہل غزہ نے صبر کیا اور تکالیف برداشت کیں،ہمارے لوگوں کے ذہنوں پرجدید تاریخ کی بدترین نسل کشی نقش ہوچکی ،فلسطینی اسرائیلی مظاہم کوکبھی نہیں بھولیں گے،ہولناک حملوں کے باوجودفلسطینیوں نےاسرائیل کوکمزوری کا لمحہ نہیں دکھایا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرٹی وی کے میگا شو (ٹنگ ٹکور) میں معروف رباب نواز امجد ملنگ کی شمولیت
    Next Article ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 جاری, پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025

    عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.