Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    • جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ
    • خالد روف کو دنیا سے رخصت ھوئے 14 برس بیت گئے۔۔۔
    • ٹنگ ٹکور میں شینوماما کے ساتھ اینکرنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔۔ خالدہ یاسمین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان حکومت کی درخواست پر جنگ بندی کی، طویل مدتی امن کیلئے بال اب افغانستان کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    افغان حکومت کی درخواست پر جنگ بندی کی، طویل مدتی امن کیلئے بال اب افغانستان کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ceasefire at the request of the Afghan government, the ball is now in Afghanistan's court for long-term peace, says Prime Minister Shahbaz Sharif
    جس وقت پاکستان پر حملہ ہو رہا تھا تو افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اُس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغان حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی، اگر وہ ہماری جائز شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، اب گیند افغانستان کے کورٹ میں ہے ، جس وقت پاکستان پر حملہ ہو رہا تھا تو افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اُس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا ۔

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہماری تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت قیامِ امن کے لیے ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے ۔

    افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان پر حملہ کیا گیا:۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس وقت پاکستان پر حملہ ہو رہا تھا تو افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اُس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا، جب پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دیا تو افغان حکومت نے سیز فائر کی درخواست کر دی، جس پر ہم نے 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کیا، اگر افغان حکام ہماری جائز شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، اب گیند کابل کے کورٹ میں ہے، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو بات کو آگے بڑھائیں ۔

    افغان حکومت کی خواہش پر ہونے والے سیز فائر کے بعد ہم نے امید ظاہر کی پاکستان کی ٹھوس شرائط پر یہ طویل مدتی سیز فائر ثابت ہونا چاہیے، اگر یہ سیز فائر صرف وقت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کرتے ہیں ۔

    افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد کی: ۔

    پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد کی، محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ سے زائد افغان شہری دہائیوں سے یہاں رہائش پذیر رہے ،اس کے باوجود دہشت گرد وہاں سے آپریٹ کر رہے ہیں، فتنۃ الخوارج کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ان دہشت گردوں نے ہمارے شہریوں، افواج پاکستان کے جوانوں اور افسران، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا، حالیہ واقعات کے بعد ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر لوگ کابل گئے، انہیں بتایا گیا کہ ہم دونوں ہمسایہ ملک ہیں، ہمیں قیامت تک ساتھ رہنا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم نے ساتھ کس طرح سے رہنا ہے، پُر امن رہیں گے تو دونوں ملک ترقی کر سکیں گے ۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران ہمارے دوست ممالک، خاص طور پر قطر نے اس معاملے کے حل کے لیے کوششیں کیں، دورہِ مصر میں امیر قطر نے مجھے کہا پاکستان پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس دوران انہوں نے معاملے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

    دہشتگردی میں دوبارہ اضافہ کیوں ہوا؟

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 میں فتنۃ الخوارج کا مکمل خاتمہ ہو گیا تھا، کیا وجہ ہے کہ دوبارہ اس فتنے نے سر اٹھایا، اُس وقت کی حکومت نے ہزاروں دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی اور انہیں خوش آمدید کہا، یہی بنیادی وجہ ہے کہ اس فتنے نے دوبارہ سر اٹھایا ۔

    شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ ہو گیا، جلد ہی اگلی قسط ملے گی، آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہونا چاہیے ۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان اس لیے معرض وجود میں آیا تھا، لاکھوں افراد نے جو اپنی جانیں قربان کی، ان لوگوں نے خواب دیکھا تھا کہ پاکستان اقوام عالم میں ترقی کرے گا اور اسلامی دنیا کو لیڈ کرے گا ۔

    غزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غز میں امن معاہدہ ہوگیا ہے، تاہم 2 سالہ جنگ کے دوران 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جب امن معاہدے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کوششیں کر رہے تھے، تو اس دوران وہ لوگ جو وہاں امن نہیں چاہتے تھے، وہ یہاں سیاست کر رہے تھے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر جگہ جب شہادتیں ہو رہی تھیں تو یہ لوگ اُس وقت کہاں تھے، بجائے مظلوم لوگوں کی مدد کرنے کے سیاست کرنا، کیا یہ اسلام ہے، یہ کون سے بھائی چارہ ہے ۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اس کے علاوہ خصوصی طور پر قطر، ترکیہ، مصر، سعودی عرب، یو اے ای نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان اور انڈونیشیا بھی اس میں شامل ہیں، ہم سب نے مل کر یہ کردار ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم
    Next Article وزیراعظم شہبازشريف کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025

    کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز

    نومبر 25, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.