محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر ہے
محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔سندھ کے جنوبی اضلاع میں آندھی اور گردونواح میں ہوائیں چلیں گی جبکہ کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروںسمیت بالائی پنجاب میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیزہواں کیساتھ بارش متوقع ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب میں جکڑ چلنے کا امکان ہے۔مغربی ہواوں سے بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ، بارکھان، لورالائی، سبی، ژوب، نوشکی، مستونگ اور ہرنائی میں جم کر بادل برسے محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، کوئٹہ، بارکھان، موسی خیل، زیارت، لورالائی، ہرنائی، پشین اور قلعہ عبداللہ میں آج بھی بارش کا متوقع ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔