Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول، اسے مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
    • ایرانی وزير داخلہ سکندر مومنی کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش
    • وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیروز کی ملاقات
    • دیر بالا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار زخمی
    • خیبرپختونخوا میں سرکاری کالجز کی نجکاری
    • بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے چار کلیدی مطالبات پیش کر دئیے
    • بلوچستان میں جھڑپوں کے بعد افغان شہریوں کی لاشوں کی واپسی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز
    اہم خبریں

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Charsadda: DSP Gulshed Khan awarded President's Police Medal by the President of the State
    چارسدہ سے تعلق رکھنے والے باہمت پولیس افسر کی امن و امان کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    چارسدہ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل (PPM) کا اعزاز دیا گیا، یہ اعزاز باہمت پولیس افسر  گلشید خان کی امن و امان کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف ہے ۔

    چارسدہ(خالدخان) خیبر پختونخوا پولیس کے نڈر، باصلاحیت اور فرض شناس پولیس افسر ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کو صدرِ پاکستان کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل (PPM) سے نوازا گیا ہے، یہ اعزاز انہیں ضلع چارسدہ اور خصوصاً تنگی جیسے حساس علاقے میں قیامِ امن، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں، اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے ۔

    ڈی ایس پی گلشید خان ان پولیس افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے وردی کو طاقت نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ سمجھا۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے بلکہ پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی کو بھی نئی جہت دی، اُن کی زیرِ نگرانی متعدد اہم کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں علاقائی سطح پر امن و سکون بحال ہوا ۔

    گلشید خان نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ اصولوں، دیانت داری اور قانون کی بالا دستی کو ترجیح دی، ان کی زیرِ نگرانی کیے گئے آپریشنز میں پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت، بروقت کارروائی اور معلومات کی بنیاد پر فیصلہ سازی جیسے پہلو نمایاں رہے ہیں ۔

    علاقے کے عوام اور پولیس ڈیپارٹمنٹ دونوں کی سطح پر ان کی قیادت کو سراہا گیا ہے۔ ان کے ساتھی افسران کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی گلشید خان ایک بہادر راہنما، ہمدرد ساتھی اور اپنی ٹیم کے لیے ایک مثال ہیں ۔

    ڈی ایس پی گلشید خان کو یہ اعزاز نہ صرف اُن کی ذاتی کاوشوں کا اعتراف ہے، بلکہ خیبر پختونخوا پولیس کے ان تمام افسروں کے لیے بھی ایک پیغام ہے جو امن کے محاذ پر خاموشی سے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ پریزیڈنٹ پولیس میڈل پاکستان کا ایک اعلیٰ اعزاز ہے، جو پولیس افسران کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ
    Next Article شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول، اسے مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اگست 25, 2025

    پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

    اگست 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیروز کی ملاقات

    اگست 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول، اسے مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اگست 25, 2025

    پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

    اگست 25, 2025

    ایرانی وزير داخلہ سکندر مومنی کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

    اگست 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیروز کی ملاقات

    اگست 25, 2025

    دیر بالا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار زخمی

    اگست 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.