Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
    • ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم
    • وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی
    • ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات
    • لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز
    اہم خبریں اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    Facebook Twitter Email
    Charsadda: DSP Gulshed Khan awarded President's Police Medal by the President of the State
    چارسدہ سے تعلق رکھنے والے باہمت پولیس افسر کی امن و امان کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    چارسدہ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل (PPM) کا اعزاز دیا گیا، یہ اعزاز باہمت پولیس افسر  گلشید خان کی امن و امان کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف ہے ۔

    چارسدہ(خالدخان) خیبر پختونخوا پولیس کے نڈر، باصلاحیت اور فرض شناس پولیس افسر ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کو صدرِ پاکستان کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل (PPM) سے نوازا گیا ہے، یہ اعزاز انہیں ضلع چارسدہ اور خصوصاً تنگی جیسے حساس علاقے میں قیامِ امن، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں، اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے ۔

    ڈی ایس پی گلشید خان ان پولیس افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے وردی کو طاقت نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ سمجھا۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے بلکہ پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی کو بھی نئی جہت دی، اُن کی زیرِ نگرانی متعدد اہم کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں علاقائی سطح پر امن و سکون بحال ہوا ۔

    گلشید خان نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ اصولوں، دیانت داری اور قانون کی بالا دستی کو ترجیح دی، ان کی زیرِ نگرانی کیے گئے آپریشنز میں پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت، بروقت کارروائی اور معلومات کی بنیاد پر فیصلہ سازی جیسے پہلو نمایاں رہے ہیں ۔

    علاقے کے عوام اور پولیس ڈیپارٹمنٹ دونوں کی سطح پر ان کی قیادت کو سراہا گیا ہے۔ ان کے ساتھی افسران کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی گلشید خان ایک بہادر راہنما، ہمدرد ساتھی اور اپنی ٹیم کے لیے ایک مثال ہیں ۔

    ڈی ایس پی گلشید خان کو یہ اعزاز نہ صرف اُن کی ذاتی کاوشوں کا اعتراف ہے، بلکہ خیبر پختونخوا پولیس کے ان تمام افسروں کے لیے بھی ایک پیغام ہے جو امن کے محاذ پر خاموشی سے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ پریزیڈنٹ پولیس میڈل پاکستان کا ایک اعلیٰ اعزاز ہے، جو پولیس افسران کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ
    Next Article شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی

    اگست 23, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی

    اگست 23, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.