چارسدہ: شبقدر پولیس نے کامياب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاع کارروائیوں میں ملوث موٹر سائیکل چور گروہ کو اپنے سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشانی دہی پر 15موٹر سائیکلیں اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی نقد رقم 4لاکھ روپے برآمد ، گروہ کے سرغنہ عنایت پشاور اور ساتھی بحتور شاہ کا تعلق شبقدر سے ہے ۔
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او سلیمان ظفر نے ٹیم تشکیل دی تھی ، ٹیم نے کارروائی جدید تکنیکی وسائل اور ہیومین انٹیلیجنس کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا ۔
ریاض خان کا مزید کہنا تھا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور جرائم کی نوعیت کے حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں ۔