امید سپشل ایجوکیشن سکول پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔
تقریب میں سپیشل بچوں نے ٹیلنٹ شو میں اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ یاد رہے امید سپشل ایجوکیشن سکول پشاور کا قیام 2008 میں عمل میں لایا گیا۔ سکول میں اس وقت 200 کے قریب مختلف کیٹگریز کے حامل سپشل بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کور کمانڈر پشاور نے سپشل بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سپشل بچوں او ان کے والدین نے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔