پولیو وائرس چار نئے اضلاع، دکی، صوابی، سبی اور قلعہ سیف اللہ تک بھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیبارٹری کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے علاقائی حوالہ جاتی لیبارٹری نے دکی اور قلعہ سیف اللہ میں ٹائپ 1 وائلڈ پولیو وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا، اس سے سال 2024 میں متاثرہ اضلاع کی کل تعداد 44 ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع سے مثبت نمونے رپورٹ ہوئے ہیں وہ دکی، قلعہ سیف اللہ، سبی اور صوابی ہیں۔”
یاد رہے کہ سبی اور صوابی پہلے ہی متاثرہ اضلاع کے طور پر درج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع سے لیے گئے نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس، جو فالج کا سبب بنتا ہے تیزی سے پھیل رہا ہے۔