پشاور (حسن علی شاہ) سینئر ٹی وی فنکار صمد شاد نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان کی 40 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں خیبر پختونخواہ حکومت نے انکو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے جس کا زیادہ تر کریڈٹ خیبر ٹی وی اور اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی کو بھی جاتا ہے صمد شاد نے کہا کہ خیبر ٹی وی کا ڈرامہ ( کفن ) میرے فنی کیریئر کا یادگار ڈرامہ ہے جسے حنیف بلوچ نے پروڈیوس کیا تھا علاوہ ازیں پروڈیوسر جلیل خان کے ایک سیریل میں بھی مرکزی کردار ادا کرکے خود کو وراسٹایل اداکار ثابت کیا گزشتہ 40 سال سے شوبز سے وابستہ ہوں پشتو اردو کے لاتعداد ڈراموں میں مختلف کردار ادا کئے صمد شاد نے خیبر ٹی وی کے ڈاریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھوں نے ہمیشہ ہم جیسے سینئر فنکاروں کو عزت اور پیار دیا۔
بدھ, نومبر 6, 2024
بریکنگ نیوز
- امید ہے اگلی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی،افغان حکومت
- وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ کو مبارکباد، مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار
- کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا،بلکہ جنگیں ختم کرونگا،نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی وکٹری سپیچ
- ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب
- خیبر پختونخوا میں سابق افسران کے پاس ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف
- ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید 4 زخمی ہوگئے
- پی آئی اے اور پاکستان!
- امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا باقاعده آغاز