Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، فيلڈ مارشل
    خاص خبریں جولائی 8, 2026

    سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، فيلڈ مارشل

    Facebook Twitter Email
    Cross-border terrorism will be crushed with the full might of the state: Field Marshal.
    دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس موقع پر نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا، فیلڈ مارشل کا کیہنا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بدلتی ہوئی جنگی نوعیت اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنی حکمتِ عملی، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تیاری کو مسلسل جدید بنا رہی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کی اعلیٰ معیار کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے،انہوں نے جنگ کے بدلتے ہوئے انداز میں اسٹریٹجک وضاحت، مؤثر منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ تیاری کی اہمیت پر زور دیا ۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا کہ پاکستان دشمن خفیہ ایجنسیوں کی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کو ملک کے امن، استحکام اور معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے واضح کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور مکمل آپریشنل تیاری پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس
    Next Article شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کمپنی کے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.