Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    اہم خبریں ستمبر 10, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    CTD operation in Peshawar: 5 terrorists, including a key commander, killed.
    دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، چار پستول، دو دستی بم، پانچ میگزین اور ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد کر لیا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شمشتو کیمپ کے نزدیک ارمڑ کے ایک احاطے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق، یہ عناصر ایک کمپاؤنڈ میں بیٹھ کر حساس اداروں، امام بارگاہوں اور گرجا گھروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دہشت گردانہ کارروائیوں کا طُرج طے کر رہے تھے ۔

    مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمران عرف عبداللہ (عرف ابوبکر)، بلال عرف ابوبکر اور اپر مومند کا رہائشی شاہد اللہ ولد میراج بھی شامل ہیں، جبکہ باقی کارندوں کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے ۔

    آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، چار پستول، دو دستی بم، پانچ میگزین اور ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد کر لیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا سرغنہ عمران عرف ابوبکر اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بم دھماکوں، پولیس اہلکاروں اور سیاسی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم کے 20 مقدمات میں مطلوب تھا ۔

    وہ مولانا خانزیب، سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان اور ریحانزیب کی شہادت میں بھی براہ راست ملوث تھا اور ریحانزیب پر حملے کے وقت موقع پر موجود رہ کر فائرنگ بھی کی تھی، اس کے علاوہ، وہ 2023 میں باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے میں بھی ملوث پایا گیا تھا ۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق، عمران عرف ابوبکر 6 فروری 2026 کو اسلام آباد کے علاقے ترلئی کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ اسی نے حملے کے لیے خودکش جیکٹ باجوڑ سے منگوائی تھی اور خودکش بمبار کو نوشہرہ سے ترلئی تک پہنچایا تھا، جبکہ دوسرے ہلاک ہونے والے دہشت گرد شاہد اللہ نے اس امام بارگاہ کی ریکی کرنے اور ہدف کی نشاندہی کرنے کی ذمے داری نبھائی تھی ۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے ہلاک کمانڈر عمران عرف ابوبکر کی گرفتاری یا اس کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا، کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتوڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    Next Article تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.