Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش
    • اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا
    • ملاکنڈ جل رہا ہے
    • سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور
    • وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
    • بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب
    • مجید بریگیڈ کا اہم دہشتگرد عمر مری عرف دکاشی ہلاک
    • انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » داعش کا بڑا دہشتگرد ترکی و پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار
    اہم خبریں

    داعش کا بڑا دہشتگرد ترکی و پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار

    جون 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Top ISIS Commander Captured in Joint Turkish-Pakistani Intelligence Operation
    Terror Mastermind Behind Concert Attack Plans Arrested Near Afghan Border
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترکیہ میڈیا انکشاف کیا ہے کہ ترک خفیہ ایجنسی "ملی استخبارات تنظیمی(ایم آئی ٹی) نے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس  کے ساتھ مل کر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر مطلوب داعش کمانڈر "ابو یاسر الترکی” کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترک ایجنسی کی جانب سے کی گئی گہری خفیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ابو یاسر، جس کا اصل نام اوغزور التون ہے، ترک نژاد شدت پسند ہے جو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے لیے سرگرم تھا۔ وہ یورپ اور وسطی ایشیا سے شدت پسندوں کو خطے میں منتقل کرنے، دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی، اور میڈیا پروپیگنڈے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوغزور التون ترکی اور انگریزی زبان میں دہشتگردانہ مواد تیار کرنے، بھرتی، فنڈنگ اور لاجسٹک سرگرمیوں کا حصہ رہا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق ایم آئی ٹی کو اطلاع ملی تھی کہ ابو یاسر غیر قانونی طور پر ترکی سے افغانستان منتقل ہو چکا ہے اور وہاں سے پاکستان جانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس انٹیلیجنس پر ترک ایجنسی نے پاکستانی خفیہ ادارے  آئی ایس آئی کو آگاہ کیا۔ پاکستانی حکام نے فوری تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا: "ترکی کا دشمن، پاکستان کا بھی دشمن ہے”۔

    دونوں ممالک کی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے پاک-افغان سرحدی علاقے میں کارروائی کی اور ابو یاسر کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد اسے ترکیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش میں اوغزور التون نے اعتراف کیا ہے کہ وہ داعش کے میڈیا ونگ کا اہم رکن تھا، شدت پسندوں کی سرحد پار منتقلی کی نگرانی کرتا رہا اور دنیا بھر میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے لیے پراپیگنڈا مہمات چلاتا رہا۔

    ترک خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کامیاب گرفتاری سے ترکی میں ممکنہ دہشتگرد حملے ناکام بنائے گئے، داعش کے کئی منصوبے بے نقاب ہوئے، اور دہشتگردوں سے قیمتی ڈیجیٹل مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہمارے پاس بھارت کی پراکسی کے ثبوت موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article جب تک خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نہ ہو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی،مولانا فضل الرحمان
    Tahseen Ullah Tasir

    Related Posts

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

    جون 12, 2025

    سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

    جون 12, 2025

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    جون 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش

    جون 12, 2025

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

    جون 12, 2025

    ملاکنڈ جل رہا ہے

    جون 12, 2025

    سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

    جون 12, 2025

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    جون 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.