Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری
    • پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط
    • بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب
    • پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو
    • مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: سعیدہ خان
    • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں امن کے قيام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
    اہم خبریں

    بلوچستان میں امن کے قيام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    مارچ 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Decision to enlist the services of Federal Constabulary to establish peace in Balochistan
    پہلے مرحلے میں ایف سی کے 2 ونگز پر مشتمل تقریباً 3 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

    کوئٹہ: اجلاس میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اور آئی جی ایف سی بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

    ان افسران نے اجلاس کے شرکاء کو امن و امان، افغانستان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی، بھتہ خوری اور سمگلنگ کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی ۔

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کےلیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف سی کے 2 ونگز پر مشتمل تقریباً 3 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے اور خالی اسامیوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    دوران اجلاس حکومت بلوچستان اور وفاق نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مانیٹڑنگ موثر بنانے پر اتفاق اور بے بنیاد پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ قومی یکجہتی سے دہشت گردی کو شکست دیں گے ۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات سے مکمل آگاہ ہیں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت کریں گے، صوبے کی پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے کی کوشش کی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
    Next Article تیمرگرہ کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، محمد اسرار پر حملے اور صحافیوں کو دھمکیوں کی شدید مذمت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026

    پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

    اپریل 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026

    بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب

    اپریل 4, 2026

    پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 4, 2026

    خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو

    اپریل 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.