نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارمے ڈھاکہ میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزرپروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ہے ، لاقات میں خطےکی حالیہ صورتحال اور علاقائی تعاون کےامکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق نائب و وزیرخارجہ محمد اسحٰق ڈار نے آج ڈھاکا میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر، پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے چیف ایڈوائزر کو وزیرِاعظم پاکستان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے چیف ایڈوائزر کو ڈھاکا میں اپنی مصروفیات اور دورے کے اہم نتائج سے آگاہ کیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دورے کے دوران بہترین انتظامات اور ان کے وفد کو دی گئی پُرتپاک مہمان نوازی پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات میں خطےکی حالیہ صورتحال اور علاقائی تعاون کےامکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نائب وزیراعظم نے بنگلادیشی حکومت کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔