Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنگ جیتنے کے باوجود بھارت سے تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبرٹیلی ویژن پشاور اسٹیشن کی دریافت ایک نیا اینکر جس نے اچانک خیبر سحر میں انٹری دیکر سب لو حیران کرڈالا
    • انسانی حقوق اور ہماری بہنوں کی قربانیاں
    • پی آئی اے کا بحران سے کامیابی تک کا سفر
    • بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
    • ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
    • صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات
    • پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کيلئے کوالیفائی کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنگ جیتنے کے باوجود بھارت سے تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    بین الاقوامی

    جنگ جیتنے کے باوجود بھارت سے تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Despite winning the war, we want a peaceful resolution to the disputes with India, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    ڈونلڈ ٹرمپ اگر مداخلت نہ کرتے اور سیز فائر نہ کراتے تو ہم مکمل جنگ جیت چکے تھے، جنرل اسمبلی میں خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

    نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نےمشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی ۔

    اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانی بحران بڑھتےجا رہے ہیں،دہشت گردی دنیا کےلیےایک سنگین خطرہ بن چکی ہے،گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نےاعتماد کومتزلزل کردیا ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقا کوخطرے میں ڈال رہی ہے، بھارت سیاسی گیم کھیل رہا ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت نے انسانی اور سیاسی المیہ سے فائدہ اٹھایا اور سرحدوں سالمیت اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر مداخلت نہ کرتے اور سیز فائر نہ کراتے تو ہم مکمل جنگ جیت چکے تھے، امریکی صدر کو جنگ رکوانے پر نوبیل پرائز دیا جانا چاہیے ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی، 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے پانی لائف لائن ہے، بھارت آبی جارحیت سے باز رہے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے غزہ میں جنگ بندی کرائی جائے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی اداروں کی ناکامی ہے، پاکستان فلسطین کو 1988ء میں بطور ریاست تسلیم کرچکا ہے، دوسرے ممالک سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی ، مجید گروپ ، بی ایل اے سمیت دیگر شرپسند عناصر پاکستان میں تحزیب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ، فتنہ الہندوستان اِس کی سرپرستی کررہا ہے، کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے، افغان عبوری حکومت دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکے ۔

    شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف قطر کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ کشمیر میں بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے ، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد حصہ ہے، رواں سال بھی پاکستان کو بڑے سیلاب اور قدرتی آفات میں ہمیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،2022ء میں بھی سیلاب نے ہماری کئی بستیاں تباہ کردیں ۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں،پاکستان کے لوگ مظلوم کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک دن بھارت کا ظلم و ستم وادی میں مکمل طور پر رک جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرٹیلی ویژن پشاور اسٹیشن کی دریافت ایک نیا اینکر جس نے اچانک خیبر سحر میں انٹری دیکر سب لو حیران کرڈالا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

    ستمبر 26, 2025

    ڈی آئی خان: خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

    ستمبر 26, 2025

    صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات

    ستمبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنگ جیتنے کے باوجود بھارت سے تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 26, 2025

    خیبرٹیلی ویژن پشاور اسٹیشن کی دریافت ایک نیا اینکر جس نے اچانک خیبر سحر میں انٹری دیکر سب لو حیران کرڈالا

    ستمبر 26, 2025

    انسانی حقوق اور ہماری بہنوں کی قربانیاں

    ستمبر 26, 2025

    پی آئی اے کا بحران سے کامیابی تک کا سفر

    ستمبر 26, 2025

    بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

    ستمبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.