چینی میڈیا رپورٹس کےمطابق زلزلے سے 4 ہزار 700 گھروں کو نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق چین کےشمال مغربی صوبےگانسو میں 6.2 شدت زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئےجس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ نیٹ ورکس سینٹرنےبتایاکہ زلزلےکا مرکز، 10 کلومیٹرکی گہرائی کے ساتھ، 35.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 102.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر مانیٹر کیا گیا۔
چینی میڈیارپورٹس کےمطابق ممکنہ طورپرجنوب مغربی گانسو اورمشرقی چنگھائی صوبوں کےکچھ حصوں میں اعتدال سےشدید جھٹکےمحسوس کیے گئے،ساتھ ہی ساتھ جنوبی گانسو کےیشتر علاقوں میں ہلکےہلکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔