وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عالمی یوم مزدور کے دن پر کہا کہ محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے۔ان کے مطابق آج کا دن قومی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کے کردار کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ محنت کش طبقے کا کردار قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مطابق محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
محنت کش طبقہ حکومت کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر ملک کے محنت کش طبقے کو قومی تعمیر و ترقی میں اُن کے اہم کردار پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔عالمی یوم مزدور کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے بھر کے محنت کش طبقوں کی بھلائی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے گی۔