Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ

بانی پی ٹی آئی کی سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر اور توشہ خانہ نیب کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔ عدت کے دوران نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل مقامی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔آج بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف 2اپیلوں کو بالترتیب نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سزا معطلی سے متعلق تیسری درخواست کو بھی نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف درخواست پر بھی ڈائری نمبر لگ گیا۔ ان کی اپیل پربھی نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 30جنوری کو سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔31 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔جبکہ 3فروری کو راولپنڈی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.